لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ شدید گرمی کا احساس ہے۔ امتحانات ہولینے دیں ۔15 دن بعد گرمیوں کی چھٹی دے دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لیے انقلابی اقدام اٹھائے جار ہےہیں، ہماری طرح ای ٹرانسفر اب دیگر لوگ بھی کر رہے ہیں۔ اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا بڑا ایشو ہوتا تھا۔ اب ایک ہفتے میں ریٹائر استاد کو پیسے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجائیں گے
صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ بچوں کو دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے۔ خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے تاہم والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کا احساس ہے ، بچوں کو امتحانات دینے دیں۔ دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ کرنا غلط ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگست میں نئی کلاسز شروع ہوں گی۔ امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے اور معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں۔