اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔تنخواہوں اور پنشن میں10فیصداضافہ ہوگا ۔آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے مختص کردیے گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق سی پیک منصوبوں کیلئے 87 ارب روپے ،موٹرویز،ہائی ویز،ایئرپورٹ، ریلوے اور سڑکوں کیلئے 244 ارب روپےتجویز کیے گئے ہیں ۔صحت کیلئے 21 ارب 72کروڑ روپے رکھے جائیں گے ۔
دفاع کیلئے ایک ہزار 330 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5ہزار 829ارب مقرر ہیں ۔کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کی تجویز پر غور کیا گیا۔
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے تین سلیب پیش کئے گئے ۔ملازمین کی تنخواہوں میں رننگ بیسک پر 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں ہاوس رینٹ اور سیلنگ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔