خاران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

10:49 AM, 11 Jun, 2021

خاران: بلوچستان ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران 2 انہتائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان بھی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ باردو بھی برآمد ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوا ن فداءلرحمان چترال کے رہائشی تھے۔پاک فوج مادروطن کیخلاف ہرسازش ناکام  بنانے کیلئے پرعزم  ہے۔

مزیدخبریں