برطانوی جریدے نے چینی کورونا ویکسئن کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

12:10 AM, 11 Jun, 2021

لندن ، برطانوی سائنسی جریدے نے چین کی انتہائی بڑے پیمانے پر جاری کورونا ویکسینیشن مہم کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

اپنی رپورٹ میں جریدے نے کہا کہ چین انتہائی کامیابی کے ساتھ روزانہ 2 کروڑ افراد کو ویکسین لگا رہا ہے جو دنیا بھر میں لگائی جانیوالی ویکسین کا 60 فیصد ہے، چین کے اس اقدام نے سائنسدانوں کو متاثر کیا ہے۔

سائنسی جرنل نیچر میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق اس رفتار پر اگر برطانیہ میں ویکسینیشن کی جائے تو تمام آبادی کو 6 دن میں ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں جاری ویکسینیشن مہم میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین لگائی جارہی ہے۔ سائنو ویک کورونا وائرس 51 فیصد مؤثر جبکہ سائنو فارم 79 فیصد مؤثر ہے۔ پاکستان میں بھی زیادہ تر یہی دو ویکسینز لگائی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں