بااثر افراد کی شادی میں فائرنگ کی پولیس کو اطلاع دینا خاندان کو مہنگا پڑگیا

12:01 AM, 11 Jun, 2021

فیصل آباد,گاؤں کی بااثر شخصیت کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کی پولیس کو اطلاع دینا خاندان کو مہنگا پڑگیا ۔ بااثر شخصیت کے بیٹے کی شادی میں شدیدفائرنگ کی پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ضمانت پررہائی کے بعد ملزمان نے خاندان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد میں بااثر شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شدید فائرنگ کی وجہ سے خاندان کی لڑکی نے پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ 

ملزمان نے ضمانت پر رہائی کے بعد بے عزتی کا بدلہ لینے کے لئے پولیس ریکارڈ سے کالر کا نمبر حاصل کرلیا  اور پنچائیت میں خاندان کو طلب کر کے لڑکی اور اس کے ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ۔

ایس ایس پی آپریشن محمد افضل کے مطابق 15 کے ریکارڈ سے کالر کا نمبر ملزمان کو فراہم کرنے کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنچائیت کے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں