سویڈش وزیراعظم کے قتل کا پراسرارمعمہ 34 سال بعد حل

سویڈش وزیراعظم کے قتل کا پراسرارمعمہ 34 سال بعد حل

سٹاک ہوم :سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمےکے قتل کا معمہ 34 سال بعد حل کر لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمے کو فروری 1986 کی شام اسٹاک ہوم میں ان کی اہلیہ الزبتھ کے ساتھ سنیما سے گھر جاتے ہوئے سٹاک ہوم کی ایک گلی میں گولی مار دی گئی تھی۔

سویڈش پولیس نے 34 سال بعد سویڈش وزیراعظم کو جس آلہ قتل سے مارا گیا وہ پستول برآمد کر لی۔سٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے استغاثہ کرسٹر پیٹرزسن نے کہا کہ ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنا پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سویڈش وزیر اعظم اولف پالمے کو گولی مارنے والا شخص سٹیگ اینگسٹروم تھا، جو ایک انشورنس کمپنی میں گرافک ڈیزائنر تھا، جس نے 2000ءمیں 66 سال کی عمر میں خود کو ہلاک کر لیا تھا۔

استغاثہ نے کہا کہ اس پراسرار قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔