واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ تین ماہ تک کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتخابی مہم کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کر سکے تھے اب وہ کم ازکم چار ریاستوں میں ان ریلیوں کا انعقاد شروع کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ریلیاں ریاست فلوریڈا، ایریزونا، شمالی کیرولینا اور اوکلاہوما میں پھر سے شروع ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید پہلی ریلی کا انعقاد اوکلاہوما کے علاقہے ٹلسہ میں اگلے جمعے کو ہو گا۔تاہم انھوں نے اس حوالے سے کوئی بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان ریلیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے کیا احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ کا نومبر میں الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن سے مقابلہ ہو ہوگا۔