کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،شاہ محمود قریشی

12:18 PM, 11 Jun, 2020


اسلام آباد:وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بھر میں کورونا وائرس کی صورتِ حال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے۔

وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے جو کشمیریوں سے رویہ روا رکھا ہوا ہے، اس صورتِ حال میں بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزیدخبریں