اسلام آباد:بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 536 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباسے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 356 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 78 ہزار 789 مریض اب بھی ہسپتالوں ، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 38 ہزار 391 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 45 ہزار 463 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 841 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 790 مریض سامنے ا?ئے ہیں، جبکہ 738 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 206 ہو چکی ہے جبکہ اموات 619 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 7 ہزار 335 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 73 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ہزار 236 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 62 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 1 ہزار 18 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 488 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 9 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔