توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی عدم حاضری، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی عدم حاضری، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عدم حاضری پر نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ملزم عبدالغنی مجید عدالت میں پیش ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے کورونا کے باعث مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی اور کہا کورونا وائرس کی وجہ سے بار بار عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔

جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آصف زرداری کہاں ہیں ؟ جس پر وکیل فاروق نائیک نے کہا آصف زرداری کراچی میں ہیں، طلب نہ کیا جائے، آصف زرداری پیش ہوئے تو عدالت میں جگہ نہیں رہے گی۔

نیب نے کہا ایک مرتبہ تو آصف زرداری کو پیش ہونا پڑے گا۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔