کالے رنگ کا جوڑا پہننے والی خواتین زندہ دل ہوتی ہیں، نوین وقار

10:33 AM, 11 Jun, 2020

اسلام آباد : اداکارہ نوین وقار نے کالے رنگ کا جوڑا پہننے والی خواتین کو زندہ دل قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کالا جوڑا اور سرخ لپ سٹک ہر عورت کی کمزوری ہے اور جو خواتین کالے رنگ کا لباس پہنتی ہیں وہ خوش مزاج ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے کالے رنگ میں جوڑے پہنے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس دن کالے رنگ سے بھی کوئی گہرا رنگ ایجاد کردیا گیا تو وہ کالا رنگ پہننا چھوڑ دیں گی۔

مزیدخبریں