چین کا ہواوے سمارٹ فونز کے لئے روس سے ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا امکان

09:09 PM, 11 Jun, 2019

بیجنگ:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور چین کے صدرچی جن پنگ کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں چین نے اپنے ہواوے سمارٹ فونز کے لئے روس سے آروڑا آپریٹنگ سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گوگل اور تمام امریکی سوفٹ ویئر کمپنیوں پر چین کی موبائل کمپنی ہواوے سے تمام معاہدے ختم کرنے کے حکم کے بعد چینی کمپنی ہواوے اور اس کے صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے،تاہم چین نے اعلان کیا تھا کہ ہم بہت جلد گوگل سافٹ ویئر کا متبادل انتظام کر لیں گے اور اس سلسلے میں چینی کمپنی ہواوے اپنے موبائل فونز میں مائکروسافٹ انسٹال کرنے کے تجربات میں بھی مصروف ہے۔

تاہم گذشتہ روزتجارتی فروغ کے لئے منعقد ہونے والی تقریب میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور چین کے صدرچی جن پنگ کے درمیان ہواوے موبائل کمپنی کے لئے روس سے آروڑاآپریٹنگ سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ہواوے کمپنی کے چیئرمین گاﺅ پنگ نے بھی اس ممکنہ معاہدے کی اطلاعات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے وہ بہت جلد اس معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔

 

مزیدخبریں