کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کر دی ،ان کا کہنا تھا کہ نیب فقط اپوزیشن رہنماﺅں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب فقط اپوزیشن رہنماﺅں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، حکومت عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرے، نیب چیئرمین کا انٹرویو رکارڈ پرموجود ہے،
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ڈوبتی ہوئی معیشت ، غریبوں پر بجٹ کے ظالمانہ حملوں کیخلاف عوامی ردعمل کو دبانا چاہتی ہے، ناقابل برداشت مہنگائی،بجٹ خسارہ،قیمتوں میں ہوشربااضافہ ، ڈالر کی اڑان جیسے حکومتی اقدام سے عوام زیر عتاب ہے۔