ایلوویراکے حیران کن اور انوکھے فوائد

07:10 PM, 11 Jun, 2019

لاہور:ایلوویرا اپنے حیرت انگیز اور کرشماتی فوائد کی بدولت صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے،یہ نہ صرف حسن کی افزائش بلکہ طبی فوائد کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ 

ایلوویرا اپنی منفرد خصوصیات اور فوائد کی بدولت طبی ماہرین کی خاص توجہ کا باعث بنا ہوا ہے،چہرے کے حسن میں نکھار کے لئے صدیوں سے ایلوویرا کا استعمال ہوتا آرہا ہے،اگر ہاتھ یا جسم کا کوئی حصہ جل جائے  تو فوری طور پر ایلوویرا کا گودا لگانے سے نہ صرف جلن میں کمی ہوتی ہے بلکہ جلنے کا داغ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

گرتے یا کمزور بالوں نے کے لئے ایلوویرا کے گودے میں دہی ملا کر بالوں پر لگانے سے بالوں کے گرنے میں کمی کے ساتھ ساتھ ان میں مضبوطی آتی ہے۔ 

قدرت نے ایلوویرا کے جیل میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس پوشیدہ رکھے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ معروف بیوٹی کریمز بنانے والی کمپنیاں اپنے فارمولے میں اس کا جیل استعمال کرتی ہیں ،اس کا روزانہ استعمال نہ صرف چہرے کو جھریوں سے دور رکھتا ہے بلکہ دھوپ کی تمازت سے ہونے والی خراب رنگت کو بھی تازگی بخشتا ہے۔

ایلوویرا میک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا گودا چہرے پر روزانہ لگانے سے جلد صاف و شفاف رہتی ہے۔

مزیدخبریں