سیمنٹ کی بوری پر 2 روپے ٹیکس عائد ، ٹیکس نہ دینے والوں کو گرفتار کرنے کی تجویز

07:04 PM, 11 Jun, 2019

اسلام آباد : رواں مالی کے بجٹ میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 2 روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں رواں مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس سگریٹس کی فی ہزار سٹکس پر ایف ای ڈی ڈیوٹی 4500 سے بڑھا کر 5200 روپے کر دی گئی ہے۔

پہلی مرتبہ بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے ، اس کے علاوہ سالانہ چھ لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں