ممبئی : بالی ووڈ سٹار ودیا بالن کی ساحل سمندر پر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، مداحوں کے ساتھ بالی ووڈ سٹارز نے بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا , ودیا بالن نے ممبئی کے ساحل سمندر کا رخ کیا تو اپنے مداحوں کے لیے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے ان کی تصویر پر پیغام دیتے ہوئے " سٹنر " کا لفظ کا استعمال کیا , اسی طرح دیگر بالی ووڈ سٹارز سوناکشی سنہا نے بھی ودیا بالن کی اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ۔
ودیا بالن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر ان کو بے تحاشا لائیک ملے جبکہ لوگوں کے ساتھ بالی ووڈ سٹارز نے بھی ان کی کاوش کو سراہا ہے ۔