گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی ہیک

06:21 PM, 11 Jun, 2019

ممبئی:گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی ہیک کر لیا گیا،ہیکر نے عدنان سمیع کی پروفائل فوٹو ہٹا کر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا کر پاکستان کو برادر ملک کہہ کرمحبت کا اظہار بھی کیا اور وزیر اعظم کے ساتھ چائے کا  کپ پینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

ہیکر نے عدنان سمیع کے اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اپنے برادرملک پاکستان کا دورہ کریں گے اور معزز وزیراعظم کے ساتھ ایک کپ چائے پیئں گے. یہ پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستانی بھائیوں سے ملنے کا بہترین موقع ہو گا“

 

یاد رہے کہ گذشتہ روز بالی ووڈ  بگ بی امیتابھ بچن کا اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا تھا بعد ازاں ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے  اکاﺅنٹ کو بحال کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں