ملتان:مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے انجام سے ڈریں، گرفتاریاں سیاستدانوں کونہیں ڈراسکتیں۔اخترمینگل کوایک دھکاگاتو وہ اپوزیشن میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں اپوزیشن کاکام آسان کررہی ہیں عام حالات میں اس طرح کی گرما گرمی نہ ہوتی تو ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں کی جارہی ہیں، لوگ کہتے ہیں حکومت ڈوب رہی ہے میں کہتا ہوں ریاست ڈوب رہی ہے۔ معیشت کیلیے قومی ایکشن پلان ترتیب دیناہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے احتجاجی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 13 ملین مارچ کرچکے ،اپنابیانیہ تبدیل نہیں کیا، اے پی سی کے علاوہ ہم اپنے ملین مارچ کاسلسلہ بھی جاری رکھیں گے، مذہبی جماعتیں سب متحد ہیں 120دن کے دھرنے پر کس کونقصان ہورہا تھا؟
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں میٹروکامیابی سے چل رہی ہے، میٹرو پروجیکٹ نے پشاورکوکھنڈربنادیا میٹرو کابجٹ کئی گنا بڑھ گیا لیکن میٹرو پروجیکٹ مکمل نہیں ہوا، میری وجہ سے فردوس عاشق اعوان کے منہ پراسلام کانام آیاتو یہ بڑی بات ہے، پاکستان کوازسرنوبیانیہ تشکیل دیناہوگا۔