سونم کپور 34 برس کی ہو گئیں

05:13 PM, 11 Jun, 2019

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی 34 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی جس میں بالی وڈ انڈسٹری کے تمام نمایاں ستاروں نے شرکت کی۔

معروف بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی 34 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا جس میں کرن جوہر،ورون دھاون ،جھانوی کپور،اور کرشمہ کپور بھی موجود تھیں ۔

اس موقع پر تمام ستاروں نے سونم کپور کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ آروڑا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جن کی ارجن کپور سے دوستی کے حوالے سے اکثر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔

سونم کپور نے نہ صرف اپنی رہائش گاہ بلکہ دیگر  جگہوں پر بھی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر ان کے شوہر آنند آہوجا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں