اسلام آباد:شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں پر کرپشن کا الزام لگا کر گرفتار اور بد نام کیا جارہاہے جس چور نے پروٹیکشن حاصل کرنی ہو وہ حکمران جماعت جوائن کرلے۔
تفصیلات کے مطابق ،ن لیگ کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے تمام گوشواروں میں اپنے اثاثے ظاہر کیے،نیب کہتا ہے حمزہ نے18ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے جبکہ انہوں نے اپنے تمام گوشواروں میں اثاثے ظاہر کیے۔
انہوں ے کہا کہ ہرسال پاکستان میں 20ارب ڈالرسے زیادہ پیسابیرون ملک سے آتاہے،احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگاناہے تولگائیں لیکن ثبوت بھی دیں،ہمارا احتساب کریں، دیر نہ کریں لیکن احتساب سے انتقام کی بدبو نہیں آنی چاہیے ۔ہمارا احتساب پہلے کریں لیکن احتساب سب کا ہونا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل واوڈا، جہانگیر ترین کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،خسرو بختیار سے بھی نیب کو سوالات کرنے چاہیے ،دہرے معیار کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے ۔