مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

09:57 AM, 11 Jun, 2019

سری نگر: جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں نام نہاد آپریشن کے دوران سفاک بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ وادی میں مظاہرین کی جانب سے نوجوانوں کی شہادتوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں