نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا

10:11 PM, 11 Jun, 2018

 اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے دوبارہ خط لکھ دیا۔

نیب نے خط میں لکھا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، ملزمان کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے، خط میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام بھی شامل ہیں، نیب نے کہا ہے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں: چوہدری نثار
  

واضح رہے کہ میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں، مجھے اپنی اہلیہ سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اقامے پر نکالا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں: نواز شریف
 
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں