دبئی: مسجد حرام کے علماء ، آئمہ کرام، وزیرحج اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ملاقات کی ہے۔
شاہ سلمان سے ملاقات کرنے والوں میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے انچارج الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، آئمہ کرام، مسجد حرام کے مؤذنین اور دیگر حکام شامل تھے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن، سیکرٹریز حج، انتظامی کونسلوں کے سربراہان، طواف کے نگران اداروں اور دیگر رہنماؤں نے بھی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا نے شمالی کوریا کو مزید معاشی پابندیوں کی وارننگ دیدی
یہ خبر بھی پڑھیں: میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں: چوہدری نثار
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں