تربوز سپلائی کرنے والی گاڑی سے شراب برآمد 

تربوز سپلائی کرنے والی گاڑی سے شراب برآمد 
کیپشن: دو ملزمان گرفتار مقد مہ درج گاڑی ضبط تفتیش شروع،فائل فوٹو

کوٹلی:تربوز سپلائی کرنے والی گاڑی سے شراب برآمد دو ملزمان گرفتار مقد مہ درج گاڑی ضبط کر لی ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کوٹلی کے اہلکاروں نے کوہالی کے مقام پر دوران ناکہ بندی روالپنڈی سے آنے والی سوزکی نمبرRI/179کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی گاڑی میں لوڈ تربوز کے نیچے چھپائی گئی236بوتل شراب اعلی کوالٹی برآمد کر کے دو ملزمان جنید ولد جاویدعمران ولد نذیر ساکنان دھنہ کھوئیرٹہ کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی