عابدہ حسین نے بھی اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کر دی

عابدہ حسین نے بھی اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کر دی
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں، عابدہ حسین۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اصغر خان کیس میں سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے بھی اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کر دی۔ عابد حسین کا کہنا ہے کہ 90 میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔

سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے رپورٹ جمع کرا دی۔ عابدہ حسین نے اپنی رپورٹ میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملات طے پا گئے، کیسز واپس لینے کا فیصلہ

انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں اور میں نے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے وکلا کے ذریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا جس میں ان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی سے پیسے لینے کے الزام کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں