بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی
کیپشن: image by Bollywoodlife.com

ممبئی: سری لنکن نژاد بھارتی حسینہ بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، نواز شریف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی کم عرصہ میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ جیکولین فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف سٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی امراءوالے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیں:جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی

اسی سے متعلق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔جیکولین نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں