ریاض : سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اردن کو 2.5 ارب امریکی ڈالر کی امدادی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، نواز شریف
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان خلیجی ممالک نے پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس مالی امداد میں اردن کے سینٹرل بینک میں جمع، عالمی بینک کی ضمانت، سالانہ بجٹ کی حمایت اور ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جاتی امراءوالے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں، چوہدری نثار
واضح رہے کہ اردن کو اقتصادی بحران کا سامنا ہے جس کے خلاف اردن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں