سابق وزیراعظم کی گاڑی کا راوی ٹول پلازہ پر 750 روپے کا چالان

01:59 PM, 11 Jun, 2018

لاہور: موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا راوی ٹول پلازہ پر چالان کر دیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈرائیور کے ہمراہ موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ان پر 750 روپے چالان کیا گیا۔

گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم ان کی جانب سے چالان فوری ادا کیا گیا۔ موٹروے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے 28 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 221 ووٹ حاصل کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں