پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیے،پرویزمشرف

10:47 AM, 11 Jun, 2018


دبئی:سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کررہا ہوں ،پاکستان لازمی جانا چاہتا ہوں گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے اور پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیے ۔

دبئی میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی الجھن کا شکار نہیں ہوا ۔ پاکستان جانے کیلئے بہت کنفیوژہوں ۔ دبئی میں خود کو تنہا محسوس کررہا ہوں پارٹی ورکرز حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں بہت سے سیاسی رہنماء اپنے امیدوار میرے حق میں دستبردار کرانے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے کافی مبہم فیصلہ دیا ہے فیصلے نے کنفیوژکردیا ہے ۔

عدالت میں پیش ہونے کے فوری بعد میرے بارے میں عدالت نے فیصلہ نہیں دیاتمام مقدمات میں ضمانت دی جائے 26جولائی سے پہلے فیصلہ سنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے بارے میں فیصلہ کلیئر کردیا گیا ۔

مزیدخبریں