شکاگو: شکاگو کالج آف ڈینٹس ٹری کی حالیہ تحقیق کے مطابق انگور کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں قدرتی طور پر ایسا مادہ پایا جاتا ہے جو کہ دانتوں کو سڑن سے بچاتا ہے جب کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کے لئے نہایت مفید اور موثر ہے جو دانتوں کو مضبوطی بخشتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا رسیلے انگور اور ان کے بیج دانتوں کو ٹوٹنے اور کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہی نہیں جسم میں خون کے دورانیہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی انگور کے بیج نہایت مفید ہیں۔
اس سے دانتوں کی پائیداری بڑھتی ہے اور وہ لمبے عرصے تک دانتوں کو پیلا ہونے سے محفوظ کرتی ہے۔ اکثر دانت 5 سے 7سال تک ہی سڑن سے صاف رہتے ہیں۔
ڈاکٹر انا بیڈرن کے مطابق دانتوں پر جمنے والے گند سے ایک خاص قسم کا مادہ پیدا ہوتا ہے جو دانت کی تہہ کو متاثر کرتا ہے جب کہ انگور کے بیجوں میں موجود خصوصیات دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ جب ہم کاربوہائیڈریڈ سے بھرپور خوراک کھاتے یا پیتے ہیں تو وہ دانتوں پر موجود گندگی کی خوراک بنتے ہیں جس کی مدد سے جراثیموں کو مزید توانائی ملتی ہے اور گندگی بڑھنے کہ وجہ سے دانتوں کی جڑوں میں سوراخ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دانتوں کے سوراخ، گندگی اور سڑن کو انگور کے بیج کی مدد سے درست کیا جا سکتا ہے جب کہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دانتوں کی سڑن یا ان کی جڑوں میں سوراخ ہونے کی صورت میں فلنگ کرانے کے بجائے انگور کے بیجوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں