کراچی: ایدھی ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ سلطان آباد کے رہائشی دونوں مدرسے کے طلبہ آپس میں دوست تھے۔ مائی کلاچی کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے آنے والے سلطان آباد کے رہائشی 17 سالہ حسان اور 15 سالہ عثمان سمندر میں ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع عثمان کے بھائی طاہر نے دی۔ طاہر کہتا ہے کہ دونوں پتھروں پر بیٹھ کر شکار کر رہے تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے۔ حسان کی لاش تو قریبی لوگوں نے نکل لی لیکن عثمان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
عثمان کی تلاش کے لئے ایدھی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تلاش شروع کر دی۔ عثمان کے اہلخانہ کی درخواست پر نیوی کے غوطہ خوروں کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نکال لیا۔ ڈوبنے والے حسان اور حافظ عثمان سلطان آباد میں مدرسے کے طالب علم تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں