قطر اور ہمسایہ عرب ممالک تنازعے کو بات چیت سے حل کریں،روس

قطر اور ہمسایہ عرب ممالک تنازعے کو بات چیت سے حل کریں،روس

دوحہ:قطر اورروس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں روس کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ قطر اور ا±س کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔،میڈیارپورٹس کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی جرمنی اور برسلز کے بعد دس جون ہفتے کے روز ماسکو میں تھے۔
جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کی اس ملاقات کے دوران روس کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔
لاوروف نے کہاکہ ہم ایک ایسی صورتِ حال پر خوش نہیں ہو سکتے، جب ہمارے ساتھی ممالک کے درمیان تعلقات خراب تر ہوتے جا رہے ہوں۔ ہم اس حق میں ہیں کہ تمام تر اختلافِ رائے کو مکالمت کے ذریعے دور کیا جائے۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد روس کو اس امر سے آگاہ کرنا ہے کہ قطر کے خلاف کیسے ’غیر قانونی ہتھکنڈے‘ اپنائے جا رہے ہیں،اختلافات کو ہمیشہ بات چیت ہی سے دور کیا جاتا ہے اور خلیجی تعاون کونسل اس مقصد کے لیے سب سے موزوں پلیٹ فارم ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.