کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر حملے کا مقدمہ درج

03:22 PM, 11 Jun, 2017

کراچی: کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شارع نورجہاں پولیس نے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر حملے کا مقدمہ درج ان کے محافظ بخت علی کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ رات شاد مان ٹاﺅن میں مسلح موٹر سائیکل سوار متحدہ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی رہائش گاہ کے باہر عین اس وقت رکا جب وہ علاقے کے دورے پر روانہ ہو رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکار نے اسے پستول نکالتے ہوئے دیکھا تو فائرنگ کا مختصر تبادلہ بھی ہوا۔

جمال احمد کے محافظ نے بھی فائرنگ کی اور ملزم کا پیچھا کیا مگر وہ فرار ہو گیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے اس حوالے سے بتایا کہ متعدد بار حکومت کو اراکین اسمبلی کو ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کیا مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں