اسلام آباد: ترجمان دفتر خاجہ نفیس زکریا نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں پاکستانی فوجی تعینات نہیں کئے گئے ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس من گھڑت مہم کا مقصد پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اور قطر کو قریب لانے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کویت کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ کویت چند گھنٹوں پر محیطہ ہو گا۔ وزیراعظم سعودی قطر تنازع کے حل کے لیے کویتی قیادت کو اعتماد میں لیں گے جبکہ آئندہ ہفتے قطر جانے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات، لیبیا اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں