سیف الاسلام قذافی رہائی کے بعد ہی مشرقی لیبیا روانہ

01:41 PM, 11 Jun, 2017

زنتان: لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ زنتان شہر سے مشرقی لیبیا کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق سیف الاسلام زنتان شہر میں قائم جیل سے رہائی کے بعد مشرقی لیبیا روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی اجازت اور عدالت کے حکم پر سیف الاسلام کو رہا کیا گیا ہے۔ اب انہیں البیضاء شہر میں اپنے اقارب کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ سیف الاسلام قذافی جلد ہی مناسب موقع دیکھتے ہوئے اپنے حامیوں سے خطاب بھی کریں گے۔البیضا شہر کے قبائلی عمائدین نے رہائی کے بعد سیف الاسلام کی میزبانی کی پیش کش کی تھی۔

اس سے قبل قبائل کی نمائندہ حکمائ کونسل نے معمر قذافی کی بیوہ اور سیف الاسلام کی والدہ صفیہ فرکاش کو بھی میزبانی کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے یہ پیش کش مسترد کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ سیف الاسلام کو 2011ء میں زنتان جیل میں ڈالا گیا تھا۔ حال ہی میں پارلیمنٹ کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد سیف الاسلام کو بھی رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں