کوئٹہ: نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،3 اہلکار شہید

01:38 PM, 11 Jun, 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔  امدادی ٹیموں  کیجانب سے   زخمیوں کو  فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں پر ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ ہو گیا۔

 واضح رہے سریاب روڈ کوئٹہ کا انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں پر متعدد بار امن دشمن سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں اور صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت کی بھی کئی واردتیں رونما ہو چکی ہیں۔

گزشتہ مہینے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عمر الرحمٰن شہید جبکہ ان کے بھتیجے سب انسپکٹر بلال شمس زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں