دمشق: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی سرکاری ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی کو ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی شہر الرقہ میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں ابوبکرالبغدادی مارا گیا جب کہ کارروائی میں 7 عام شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم ٹیرر گروپس آفیشل میڈیا ونگ نے اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔
داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جس کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی اس قسم کی خبریں متعدد بار آ چکی ہیں۔
واضح رہے عراق و شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے اہم ترین ساتھی اور نائب محمد العدنانی کے امریکی حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں جس کی شدت پسند تنظیم داعش نے بھی تصدیق کر دی تھی۔
ان کا شمار داعش کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے البغدادی سے بھی پہلے داعش کی خود ساختہ خلافت کا اعلان کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں