اوریگون: ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کو روزانہ شوگر لیول چیک کرنے کے لئے انگلیوں میں سوئیاں مارنا پڑتی ہیں اور انہیں شوگر لیول متوازن رکھنے کے لئے بھی انسولین کے ٹیکے لگوانے لگوانا پڑتے ہیں اور یہ شوگر کے مریضوں کے لئے ایک تکلیف دہ امر ہے۔ اب مستقبل میں آنکھوں میں لگایا گیا لینز بتا سکے گا کہ دوا لینے کا وقت ہو گیا ہے یا ابھی میٹھا نہ کھائیں کیونکہ جسم میں چینی کی مقدار بڑھ رہی ہے۔
لینز میں ایک چھوٹی سی وائرلیس چپ لگی ہو گی اور لینز کی دو تہوں کے درمیان گلوکوز سینسر ہو گا۔ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے مارکیٹ میں لانے کے لیے دیگر پارٹنرز کی تلاش جاری ہے۔ اس میں حیران کن حد تک الیکٹرانکس کے انتہائی چھوٹے پْرزے استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ لینز ہر سیکنڈ گلوکوز کی مقدار جانچ سکیں گے۔
لینز میں ایسی چھوٹی لائٹیں ہوں گی جو گلوکوز کی مقدار معمول سے کم یا زیادہ ہونے پر وارننگ جاری کر سکے گیں۔ ان جدید ترین کنٹیٹ لینز کے مارکیٹ میں آنے تک ابھی پانچ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں