شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس کو فون پر کمیلا پارکر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود سنا تھا،برطانوی مصنف

12:22 PM, 11 Jun, 2017

لندن:برطانوی شہزادی ڈیانا نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی، برطانوی صحافی نے ڈیانا کے بیانات کے متن شائع کردیئے۔

شہزادی ڈیانا کی سوانح عمری لکھنے والے برطانوی مصنف اینڈریو مارٹن نے کتاب کے نئے ایڈیشن میں ڈیانا کے آڈیو بیانات شائع کیے ہیں۔برطانوی مصنف کے مطابق شہزادی ڈیانا نے اپنی ازدواجی زندگی کی تلخیوں کے متعلق کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ کرکے وقتا فوقتا انھیں بھجوائی تھیں۔برطانوی اخبار کے مطابق شہزادی ڈیانا نے شہزادہ چارلس کو فون پر کمیلا پارکر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود سنا تھا جس کے بعد دونوں کا شدید جھگڑا ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں