پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں‘ طبی تحقیق

10:42 AM, 11 Jun, 2017

اسلام آباد: پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ کھجور کے درخت کی اوسط عمر150 سال تک ہوتی ہے جبکہ بعض اقسام میں ایک گچھے میں ایک ہزار تک کھجور کے دانے پائے جاتے ہیں۔

طبی تحقیق کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اورمکمل غذا ہے جس میں ہمارے جسم کیلئے ضروری غذائی اجزاءوافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کھجور کے استعمال سے عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نظرکی کمزوری کوبھی بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں پائے جانے والے اجزاءانسانی جسم کیلئے ازحد مفید ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں