سیف الااسلام قذافی کی رہائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

10:05 AM, 11 Jun, 2017

تریپولی :لیبیا کے صدر کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو گزشتہ رات رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد ان کے ہزاروں چاہنے والے جیل کے باہر موجو دتھے جنہوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔اس شاندار استقبال اور سیف الااسلام قذافی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ۔ان کے چاہنے والوں سیف الااسلام کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلو ڈکیا جس کو ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے ۔

اس سے قبل لیبیا کے سابق حکمران صدر کرنل معمر قذافی کی موت کے بعد پہلی بار ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا موقع آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیبیائی صدر کے بیٹے سیف الاسلام قذافی جو ایک لمبے عرصے سے قید کی سزا کاٹ رہے تھے کو بلا آخر لیبیا کے شہر زنتان میں رہا کردیا گیا ہے۔ وہ 2011 سے ایک مسلح گروہ کے قبضے میں تھے۔

عربی میڈیا کے مطابق ابوبکر الصدیق بریگیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیف الاسلام کو رہائی طبرق میں موجود قومی اسمبلی کے جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد جمعے کے روز نصیب ہوئی۔

سن 2011 میں معمر قذافی کے قتل اور حکومت کے خاتمے کے بعد ان کے بیٹے سیف الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔واضح رہے عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو سزائے موت بھی سنائی تھی مگر ناکافی ثبوتوں کی بنا پر اپیل کرنے کے بعد رہائی دے دی گئی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں