پنسلوینا :امریکہ اور یورپ میں جانوروں کو انسانوں سے بھی زیادہ سمجھا جاتاہے مگر بات جب کتے کی آجائے تو پھر تو انتہا ہی ہو جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی خاندان نے کتے کے ادھورے کام مکمل کرتے ہوئے ، اس کی شادی کرا دی ہے۔ مسٹر مولسن ایک 12 سالہ کتا ہے، جس کے مالکوں نے آن لائن آرڈر دے کر جوسی نامی کتیا منگوائی اور مسٹر مولسن کی اس سے شادی کر دی۔ شادی کے بعد دلہا اور دلہن دونوں کی خصوصی کیک سے تواضح کی گئی۔
اس شادی سے پہلے مارچ میں ڈاکٹروں نے مسٹر مولسن کو کینسر تشخیص کیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مولسن صرف 3 ماہ زندہ رہے گا۔مولسن کے مالک 36 سالہ ٹم گرافن کے دس سالہ اور آٹھ سالہ بچوں نے مسٹر مولسن کے ساتھ کرنے والے کاموں کی فہرست بنائی ہوئی تھی۔ اس فہرست کے مطابق انہوں نے کتے کے ساتھ فائر ٹرک اور پولیس کار میں بیٹھنا تھا۔
سمندر میں تیرنا تھا۔ سانپ کھانے تھے اور مولسن کی شادی کرنی تھی۔
گرافن کا کہنا ہے کہ مسٹر مولسن کی زندگی ختم ہونے والی ہے لیکن وہ اپنے ادھورے کام تیزی سے مکمل کر رہا ہے۔گرافن فیملی کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر مولسن کو کسی جزیرے کی سیر کرانے لےجائیں گے اور پالتوجانوروں کو سروس فراہم کرنے والے ہوٹل میں قیام کریں گے۔گرافن کا کہنا ہے کہ وہ مسٹرمولسن کے ساتھ بہت مزے کر رہے ہیں اور اپنی یادیں بنا رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں