شہریوں کی پریشانی ختم ،پاسپورٹ  بحران ختم ہونے کی امید، حکومت کا نئی پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ

06:00 PM, 11 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاسپورٹ  بحران ختم ہونے کی امیدپیدا ہوگئی ہے کیونکہ  حکومت کا نئی پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔  حکومت نے پاسپورٹس کے لیے نئی پرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے اور حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پاسپورٹس بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کردیے گئے ہیں۔

 اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ستمبر میں نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوا لی جائیں گی۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی۔ نئی مشینیں ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ بننے کا عمل تاخیر کا شکار ہے، جس کی وجوہات میں کاغذکی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار تھی۔

مزیدخبریں