ای بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب ، 27ہزار بائیکس دی جائیں گی

05:52 PM, 11 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں طلبا میں ای بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ۔

ای بائیکس منصوبے کے تحت صوبے کے بچوں کو 27ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ موٹر سائیکل کی ڈاؤن پیمنٹ  40 ہزار روپے،آدھی رقم حکومت پنجاب اور آدھی طلبا ادا کرینگے ۔

اس بارے میں  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کاکہنا ہے کہ  چاہتی ہوں پنجاب بھی  ای ٹرانسپورٹ کی طرف جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ   دنیا ای ٹرانسپورٹ کی طرف جارہی ہے۔ بائیک اکلوتا منصوبہ نہیں،جلد لیپ ٹاپ سکیم بھی لارہے ہیں ،تمام بچوں کا پورا فوکس تعلیم پر ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں