سی این این کا    ملازمتوں میں کمی کا اعلان

05:33 PM, 11 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک: سی این این نے ملازمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔  سی این این ڈیجیٹل نیٹ ورک کو بڑھانا چاہتا ہے  ،  اپنے ڈیجیٹل کاروبار کو تقویت دینے کے منصوبے کے تحت تقریباً 100 ملازمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سی این این ورلڈ وائیڈ کے سی ای او مارک تھامسن  کاکہنا ہےکہ   سی این این اپنی نیوز گیدرنگ اور ڈیجیٹل نیوز ٹیموں کو ملا دے گا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ویڈیو آپریشنز میں سرمایہ کاری کی جائے گی  اور   پے فی ویو نیوز پروڈکٹس لانچ کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ 
ہم مستقبل میں ایک ایک ارب ڈالرسے زائد ڈیجیٹل کاروبار  کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک  ٹائمز اور بی بی سی کے سابق ایگزیکٹیو نے گزشتہ برس اکتوبر میں سی این این کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔
سی این این ٹی وی  فیوچر لیب بنائے گا، جو میکس سٹریمنگ پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل چینلز کے لیے  کونٹینٹ تیار کرے گا۔ 

مزیدخبریں