زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے اس کی قیمت کیا ہوگی یہ سب دیکھنا ہوگا: اویس لغاری

04:06 PM, 11 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری  کا کہنا ہے کہ  زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے اس کی قیمت کیا ہوگی یہ سب دیکھنا ہوگا۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے  توانائی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے اس کی قیمت کیا ہوگی یہ سب دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   ملک میں بجلی کی طلب میں 10 فیصد تک کمی ہوگئی، آئی پی پیز کے حوالے سے بہت کچھ کررہے ہیں دیکھ رہے ہیں کہ کس آئی پی پی کا کتنا عرصہ باقی رہ گیا، کس آئی پی پی سے ہمیں کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہے ہم ان عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے خاتمے والے شیخ رشید صاحب قسم کے بیانات نہیں دے سکتے، بجلی ٹیرف بڑھنے سے جنوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے سے قیمتیں کم رہیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو مختلف حوالوں سے دیکھا جارہا ہے، وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق بہت جلد اس پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں