اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو میں دی تھی.
دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق صدر علیوف دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے“۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔