صوابی: صوابی کے زیدہ گاؤں میں بھائی نے اپنی 3 جواں سالہ سگی بہنوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم بھائی موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی عمر 24 سال، 22سال، 18سال بتائی جارہی ہے۔گورنرخیبرپختونخوانےافسوسناک واقعہ کی رپورٹ آئی جی سےطلب کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاؤں زیدہ محلہ چنگن خیل میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے اپنی بہنوں پر فائرنگ کردی۔ بھائی نوشاد ولد عبدالحلیم کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ سنبل، 22سالہ زرقا، 18سالہ سونیا شامل ہیں۔
صوابی پولیس نےیہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
تھانہ زیدہ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی تھی تاہم ملزم بھائی موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوابی میں تین بہنوں کے قتلِ کا نوٹس لیتے ہوئے صوابی میں تین بہنوں کے قتل پر ر آئی جی کے پی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بھائی کے ہاتھوں بہنوں کا قتل دلخراش اور تشویشناک ہے ، معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کے لیئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ صوابی میں قتل شدہ بہنوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔