مخصوص نشستیں کیس: سپریم کورٹ کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

 مخصوص نشستیں کیس: سپریم کورٹ کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آج  سنائے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ججز کا اہم اجلاس بلایا تھا، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے بارے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں فل کورٹ کے 13 ججز شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق فل کورٹ ججز کے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سے متعلق غور کیا گیا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا. پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جسے سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں