اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو حساس تنصیبات، شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہاکہ 9مئی کو حساس تنصیبات، شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔ 9 مئی کے حوالے سے پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔ہماری پالیسی ہے کہ کسی بیگناہ کو سزا نہ ملے۔اسرائیل کی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ 9مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش تھی۔ان کا کہناتھا کہ فارن فنڈنگ سے لیکر 9 مئی کے واقعات تک کے تانے بانے بیرون ملک اینٹی پاکستان عناصر سے ملتے ہیں۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کے دفاع میں آنے سے سب عیاں ہوگیاہے۔
عطا تارڑنے مزید کہاکہ 9مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے فیملی کے افراد کورکمانڈر ہائوس کے باہر موجود تھے۔تمام واقعات کے تانے بانے پاکستان مخالف قوتوں سے ملتے ہیں۔9مئی کو ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا۔